ریاض(این این آئی)خلیج تعاون کونسل(جی سی سی)نے وسطی غزہ کے نصیرات مہاجر کیمپ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے جس میں 274 افرادشہید اور متعدد زخمی ہوئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے مسلسل اور منظم جرائم کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔بیان میں نصیرات مہاجر کیمپ پر حملے کو ایک گھنائونا اور دہشت گردانہ اقدام قرار دیا گیا۔علاوہ ازیں جی سی سی کے وزارتی اجلاس میں وزرا نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کو سنجیدگی اور مثبت طور پر لینا ضروری ہے جو غزہ میں جنگ بندی کا باعث بنے گی۔وزارتی اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھی شرکت کی۔علاوہ ازیں اسلامی تعاون تنطیم (او آئی سی)نے غزہ میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے تحت ایک سکول پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کی ہے جہاں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...