اسرائیلی یرغمالی رہائی آپریشن میں امریکی عارضی بندر گاہ استعمال نہیں ہوئی، پینٹاگون

0
71

تل ابیب(این این آئی)اسرائیل کے یرغمالی رہائی آپریشن میں امریکی عارضی بندرگاہ استعمال ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا تھا کہ غزہ میں امریکی بندرگاہ کسی بھی طرح اسرائیلی آپریشن میں استعمال نہیں ہوئی۔پینٹاگون نے مزید کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی آپریشن میں اسرائیلی فوج نے بندرگاہ کا نزدیکی علاقہ استعمال کیا۔ ہفتے کو اسرائیلی فوج کے نصیرات کیمپ آپریشن میں 4 یرغمالیوں کو رہا کرایا گیا تھا۔ نصیرات کیمپ آپریشن میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے 274 فلسطینی شہید ہوئے۔