22ہزار خواتین کو بائیکس فراہم کئے جائیں گے ،4476.17 ملین روپے لاگت آئے گی

0
117

اسلام آباد (این این آئی)پرائم منسٹر کے تزویزاتی اصلاحاتی اقدامات کے تحت 22 ہزار خواتین کو نقل و حرکت کے لئے بائیکس فراہم کئے جائیں گے ، اس منصوبے پر 4476.17 ملین لاگت آئے گی ۔ اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز انیشی ایٹو فار ویمنز موبلٹی آن وہیلز کے تحت حکومت ملک بھر میں خواتین کو کل 22,000 بائیکس فراہم کرے گی۔ 4,476.17 ملین روپے لاگت کے اس منصوبے کا مقصد اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں رعایتی قیمتوں پر موٹر سائیکل/سکوٹیز فراہم کرکے خواتین کی رسائی اور نقل و حرکت میں اضافہ کرنا ہے۔