اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد بیوٹیفکیشن میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ممبر ماحولیات سی ڈی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا ہے،وفاقی وزیر نے ہدایت دی کہ ایسا افسر لگایا جائے جو اسلام آباد کے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد میں دن رات ایک کر دے۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد کے بیوٹیفکیشن پلان میں تاخیر پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ممبر ماحولیات سی ڈی اے کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کام میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں ہوگی ، کام نہ کرنے والے افسران کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے کو ممبر ماحولیات کے عہدے پر محنتی اور باصلاحیت افسر تعینات کرنے کی ہدایت دی۔
مقبول خبریں
ایران کی جوابی کارروائی کی دھمکی، نیتن یاہو نامعلوم مقام پر روانہ
تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کی جانب سے فضائی حملوں پر جوابی کارروائی کی دھمکی ملنے کے بعد نامعلوم مقام...
ایرانی سپریم لیڈر نے قائم مقام چیف آف اسٹاف و کمانڈر انچیف کا انتخاب...
تہران (این این آئی )ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قائم مقام چیف آف اسٹاف اور کمانڈر انچیف کا انتخاب کرلیا۔ایرانی...
جنگ چھیڑنا شیر کی دم سے کھیلنے کے مترادف ہے، ایرانی حکومت
تل ابیب (این این آئی) اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ چھیڑنا شیر کی دم سے کھیلنے...
2 سال میں ترسیلاتِ زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا،وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ترسیلاتِ زر میں اضافے کو ریکارڈ اضافہ قرار دیدیا۔گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ...
بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن سے حکومت بھی متفق نہیں، رانا ثنااللہ
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اس بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں...