اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدت نکاح کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر 10 دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔غیر شرعی نکاح کیس کو سیشن جج شاہ رخ ارجمند کو واپس بھیجنے کی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔عمران خان کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجا و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، مدعی مقدمہ خاور مانیکا کی جانب سے رضوان عباسی عدالت کے روبرو حاضر ہوئے۔دوران سماعت سلمان اکرم راجا نے دلائل دیے کہ 2 سیشن ججز اسلام آباد میں ہیں تو ایڈیشنل سیشن جج کو کیس کیوں منتقل کردیا گیا؟ میری عدالت سے یہی استدعا ہے کہ اس معاملے کو ہائی کورٹ خود ہی سن لے، سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے 29 مئی کو فیصلہ سنانا تھا، یا تو ہائی کورٹ اس معاملے کو شاہ رخ ارجمند کو کیس واپس بھیج دیں اور اگر شاہ رخ ارجمند کو نہیں واپس کیا جارہا تو ہائی کورٹ خود اس کیس کو سن لے۔انہوںنے کہاکہ ورنہ اس کیس کو سیشن جج ویسٹ کے پاس بیجھا جائے نہ کہ ایڈیشنل سیشن جج کو، کیس کو سیشن جج ویسٹ کو بھیجنے پر ٹائم فریم بھی دیا جائے۔اس موقع پر جج نے دریافت کیا کہ ٹائم فریم کس لیے؟ وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ٹائم فریم اپیل کو مقررہ وقت میں سننے کے لیے دیں۔بعد ازاں خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ درخواست گزار ٹرائل کورٹ سے سزا یافتہ ہے، ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سیشن جج ایسٹ نے اپیل سنی ہے، سیشن جج کے اوپر عدم اعتماد کی درخواست ایک بار خارج ہوچکی تھی، سیشن جج ایسٹ پر دوبارہ عدم اعتماد پر انہوں نے فیصلہ سنانے سے معذرت کرلی تھی، سیشن جج کی معذرت پر ہائی کورٹ نے جوڈیشل سائیڈ پر معاملے کا فیصلہ کیا، جوڈیشل سائیڈ کے معاملے پر سنگل جج فیصلہ نہیں کرسکتا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ سیشن جج کے آرڈر شیٹ میں چیزیں واضح ہوگئی ہے، سیشن جج نے چیف جسٹس کو لکھا اور چیف جسٹس نے فیصلہ کیا، اگر اس کیس کو واپس بھی کیا جائے تو کیا ہوگا؟اس موقع پر رضوان عباسی نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کردی۔عدالت نے رضوان عباسی سے استفسار کیا کہ اس کیس کو مکمل کرنے کے لیے کتنا وقت چاہیے ہوگا؟بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی کیس منتقلی کی درخواست خارج کرتے ہوئے سیشن جج افضل مجوکہ کو سزا معطلی کی درخواست پر 10 دنوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔ساتھ ہی عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس میں مرکزی اپیلوں پر ایک ماہ میں فیصلہ سنانے کا حکم بھی دے دیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...