لاہور نے ڈاکوئوں چوروں قاتلوں اور تمام مفاد پرستوں کو ریجیکٹ کردیا،شہباز گل

0
289

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور نے ڈاکوئوں چوروں قاتلوں اور تمام مفاد پرستوں کو ریجیکٹ کردیا ہے۔ اپنے بیان میںشہباز گل نے کہاکہ ناکام جلسے کی خفت مٹانے کیلئے درباری میڈیا پر چڑھائی نہ کریں، عمران خان کامقابلہ جعلساز مریم صفدر کی بس کی بات نہیں، جلسے کی اجازت دینیکا مقصد پی ڈی ایم کے گیارہ جماعتی اتحاد کو ایکسپوز کرنا تھا۔ انہںنے کہاکہ اسلام آباد: پی ڈی ایم نے ایس او پیز کو نظر انداز کیا اور کورونا پھیلاؤ کا ذریعہ بنی۔ انہوںنے کہاکہ قانون کے مطابق کارروائی پر بھی سیاست کرنا انکی ذہنی پستی کا ثبوت ہے۔