کراچی(این این آئی)چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا سیکنڈ الیون پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ بدھ سے شروع ہو گا یہ سیکنڈ الیون سائیڈز کا سیزن 21ـ2020 کا تیسرا اور آخری ایونٹ ہے۔ پچاس اوورز پر مشتمل ٹورنامنٹ سیکنڈ الیون نیشنل ٹی ٹوٹنی کپ اور تین روزہ قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد شروع ہو رہا ہے۔ سنگل لیگ ٹورنامنٹ کراچی کے تین مختلف وینیوز کے سی سی اے اسٹیڈیم، این بی پی اسپورٹس کمپلیکس اور ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا ئے گا اورٹورنامنٹ کا پانچواں اور فائنل راؤنڈ 24 دسمبر کو ہو گا۔پہلے راؤنڈ میں تین روزہ قائداعظم ٹرافی کی چیمپئین سندھ کا مقابلہ سدرن پنجاب سے کے سی سی اے اسٹیڈیم میں ہو گا۔خیبر پختونخواہ کا مقابلہ سیکنڈ الیون نیشنل ٹی ٹونٹی کی فاتح ٹیم سنٹرل پنجاب سے ٹی ایم سی گراونڈ میں ہو گا اور این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں بلوچستان اور ناردرن کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ فرسٹ الیون 8 جنوری سے شروع ہو گا۔ ایسے میں یہ ایونٹ ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے گا جس سے ڈومیسٹک کرکٹرز کے پاس موقع میسر آئے گا کہ وہ چھ ٹیموں کے ہیڈکوچز کو متاثر کرسکیں اور فرسٹ الیون ٹیموں کا حصہ بن سکیں۔سیزن کے آغاز میں ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوویڈ 19 کے پروٹوکولز طے کر لیے تھے،تمام میچز سوائے ٹیسٹ وینیوز کے بند دروازوں میں کھیلے جائیں گے تاکہ معزز میڈیا نمائندگان کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنا یا جا سکے اور محدود سہولیات اور وسائل کی وجہ سے آن فیلڈ کوریج کی اجازت نہیں ہو گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ روزانہ کی بنیاد پر میچز کے راؤنڈ اپ اردو اور انگلش میں مہیا کرے گا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...