لاہور( این این آئی) پنجاب کی جیلوں میں بند قیدیوں کو عیدالاضحی کے پہلے اور دوسرے دن اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی ۔عید کے روز قیدیوں کی اہل خانہ سے ملاقات کے حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے تمام جیل سپرنٹنڈنٹس کو خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔ اس حوالے سے آئی جی جیل میاں فاروق نذیر نے کہا کہ عیدالاضحی کے پہلے اور دوسرے دن صرف فیملی ممبران کو ملاقات کی اجازت ہوگی ،دوست احباب و دیگر افراد ملاقات کے لئے آنے کی تکلیف مت کریں ورنہ انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے تمام جیل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں، اسیران کے ملاقاتیوں کو چیکنگ کے بعد کھانا جمع کروانے کی اجازت دی جائے، ملاقاتیوں کی سہولت کیلئے سپیشل ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔میاں فاروق نذیر نے کہا کہ ملاقات کے دوران بدعنوانی کے امکانات کے خاتمے کیلئے سپرنٹنڈنٹس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور ڈیوٹی آفیسر انتظار گاہ اور ملاقات شیڈ کے مسلسل دورے کریں،تمام جیل سپرنٹنڈنٹس مخیر حضرات سے قربانی کے گوشت کی وصولی کر کے اگلے روز اسیران کے ڈنر کا بندوست کریں اور رپورٹ صدر دفتر ارسال کریں۔ان کا کہنا تھا کہ سینٹرل مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے خصوصی ملاقات کے انتظامات کی نگرانی کی جائے گی ،کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کو ہر گز نظر انداز نہیں کیا جائے گا، ریجنل ڈی آئی جیز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ جیلوں کے اچانک دورے کر کے انتظامات کا جائزہ لیں اور رپورٹ صدر دفتر ارسال کریں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...