پارٹی نہیں چھوڑ رہا ، نواز شریف میرے قائد اور مسلم لیگ (ن) میرا گھر ہے ‘ برجیس طاہر

0
71

سانگلہ ہل( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر نے واضح کیا ہے کہ پارٹی نہیں چھوڑ رہا ،پارٹی ماں ہوتی ہے جسے بدلا نہیں جا سکتا،میاں نواز شریف میرا قائد اور مسلم لیگ (ن) میرا گھر ہے ۔انہوں نے سانگلہ ہل شاہکوٹ ننکانہ صاحب شیخوپورہ کے وکلا بار کے صدور جنرل سیکرٹری اور عہدے داروں سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کی ۔ انہوں نے کہا کہ میرے قائد میاں نواز شریف ہیں اور مسلم لیگ (ن) میرا گھر ہے ۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ملکی تعمیر و ترقی کے لیے جو کاوشیں کی ہیں وہ بھلائی نہیں جاسکتیں ، پارٹی کو چھوڑنا ماں چھوڑنے کے مترادف ہے ایسی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ۔برجیس طاہر نے کہا کہ کوئی معاشرہ انصاف کے بغیر مکمل نہیں ،زمانہ قدیم میں اسلام جس طرح پھیلا انصاف کے تقاضے جس طرح پورے کیے گئے مسلم اور غیر مسلم کو قانون کے مطابق نوازا گیا جن کی وجہ سے میرا مذہب دنیا بھر میں روشن ہوا ،جب تک انصاف کا بول بالا رہا،ترقی ہمارامقدرٹھہری ۔انہوں نے کہا کہ انصاف ملے بغیر مسائل کا حل ہونا بڑا مسئلہ ہے۔