اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، ملکی صنعت کی بہتری کے لئے بجلی کے تاریخی پیکج کا اعلان صنعتی پیداوارکو بڑھانے میں اہم کرداراداکرے گا۔ ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافہ کے لئے تاریخی قدم اٹھایا ہے، وزیراعظم کے پیکج کے نتیجے میں صنعتوں سے 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہوگا۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ملکی صنعتوں کے لئے بجلی کی قیمت میں کمی ایک اہم قدم ہے، صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیز اور برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔ چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی وزیراعظم کی ہدایت پر کی گئی ہے، امید ہے کہ معیشت کے اعشاریہ جلد ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کی عکاسی کریں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...