اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین پیر کو ترکمانستان کے 3 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔ وزارت صنعت و پیداوارکے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے سینئر افسران پر مشتمل اعلی سطحی وفد بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ ہے۔دورے کیدوران ترکمانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت، اقتصادی تعلقات، صنعتی اور زرعی تعاون پر بات چیت ہوگی۔اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ وفد دورے کے دوران ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ملاقات کرے گا جبکہ ترکمانستان کے قومی رہنما اور پیپلز کونسل آف ترکمانستان کے چیئرمین گربنگولی بردی محمدوف سے بھی ملاقات ہوگی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...