کراچی (این این آئی)کراچی میں قیامت خیز گرمی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ، شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ گیا تاہم گرمی کی شدت 52 ڈگری تک محسوس کی گئی، ہیٹ ویو کی صورتحال مزید 3 دن تک برقرار رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو کراچی میں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ رہا تاہم گرمی کی شدت 50 سے 52 سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ شہر کے درجہ حرارت میں 3 دن بعد کمی کا امکان ہے، تاہم آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جس کی شدت 44 ڈگری تک محسوس کی جائے گی اور کراچی میں ہیٹ ویو کی صورتحال مزید 3 دن تک برقرار رہے گی۔کراچی میں شدید گرمی کے دوران بعض علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا، متعدد علاقوں میں رات 2 بجے کے بعد غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن گئی ہے۔گزشتہ روز بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور متعدد مقامات پر احتجاج کیا، کورنگی، سہراب گوٹھ، داد چورنگی، گارڈن، نشتر روڈ کے مقامات پر بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں کی جانب سے ٹائروں کو آگ لگا کر سڑکوں کو بند کیا گیا، جس سے ٹریفک کی روانی کافی دیر تک متاثر رہی۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہااسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہا، شہر کے بعض مقامات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گزشتہ روز سندھ اور پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن بھر سورج آگ برساتا رہا۔سندھ کے متعدد شہروں میں پارہ 42 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جیکب آباد اور سکھر میں درجہ حرارت 47 ڈگری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور جیکب آباد میں 46 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو آج 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں پشاور، کوہاٹ، ڈی آئی خان، چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، خیبر اور کرم میں چند مقامات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں دیر میں ایک، مالم جبہ میں 10، بالاکوٹ میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ڈی آئی خان میں ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج پشاور کا موسم گرم اور خشک ہے، درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے یکم جولائی سے پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں سال مون سون میں بارشیں 35 فیصد تک زیادہ ہونے کاامکان ہے، جب کہ جولائی میں مون سون بارشوں سے اربن فلڈنگ اور جنوبی پنجاب میں ہل ٹورنٹس کا خطرہ ہے۔اس کے علاوہ، لاہور شہر میں بھی شدید گرمی ہے اور پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے شہروں خضدار، لسبیلہ، بارکھان، ژوب، شیرانی، کوہلو، موسی خیل، لورالائی، سبی، نصیرآباد، جھل مگسی اور ڈیرہ بگٹی میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...