نیویارک (این این آئی)امریکی شہر نیویارک میں وزیر داخلہ پاکستان محسن نقوی نے چینی ہم منصب کیو آئی یانجن سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے پاک چین تعلقات اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور چین کے تعاون سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی رہنما کو داسو واقعہ پر ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔چینی وزیر داخلہ کیو آئی یانجن نے داسو واقعے پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کردیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ہم نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔بعد ازاں چینی وزیر داخلہ نے بتایا کہ چین پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد بڑھانے کے لیے تعاون کرے گا، پاکستان اور چین ہر موسم کے دوست ہیں، پاکستان اور چین کی دوستی فولاد سے زیادہ مضبوط ہے۔انہوںنے کہاکہ پاک چین دوستی اقوام عالم کے لیے مثال ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...