کراچی (این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے ایک شریک حیات میں پائی جانے والی خصوصیات بتادیں۔حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات سمیت شادی سے متعلق بھی کھل کر گفتگو کی۔پروگرام کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ انہوں نے ابھی تک شادی کیوں نہیں؟ جس پر مہوش حیات نے بتایا کہ میں نے چھوٹی عمر سے ہی کام کرنا شروع کر دیا تھا اور ہمیشہ اپنے کیریئر پر توجہ دی لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اب تک مجھے کوئی ایسا شخص ملا ہی نہیں جس کیساتھ میں اپنی زندگی گزارنے کا فیصلہ کر سکوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی مرد سے تعلقات استوار کرنے یا رشتہ بنانے سے پہلے یہ سوچتی ہوں کہ میں مہوش حیات ہوں اور مجھے اپنے حساب سے ہی مطلوبہ شخص سے تعلقات بنانے چاہئیں۔مہوش نے کہا کہ میں نے اپنے پسندیدہ شخص کو کہیں اپنے دل میں ہی چھپا رکھا ہے لیکن سچ بات یہ ہے کہ مجھے ابھی تک ایسا کوئی شخص نہیں ملا جس سے میں شادی کرتی۔اپنے شریک حیات میں پائی جانیوالی خصوصیات پر بات کرتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے ذہن میں شریک حیات کا ایک خاکہ تیار کر رکھا ہے جس کے مطابق میرے شریک حیات کیلئے یہ ضروری نہیں کہ وہ گورا چٹا ہو بلکہ یہ ضروری ہے کہ سمجھدار ہو، دراز قد ہو اور مختصراََ یہ کہ اچھی مردانہ وجاہت کا حامل شخص ہو۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...