اسلا م آباد(این این آئی)اسلام آبا میں موسم برسات کی آمد کے ساتھ ہی ڈینگی کا خطرہ بڑھ گیا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد انتظامیہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے ڈینگی سے نمٹنے کے تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔ہفتہ کو وزیر داخلہ محسن نقوی کا چیئرمین کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ ہوا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بارش کے پانی کی نشیبی علاقوں سے جلد نکاسی یقینی بنائی جائے، انسداد ڈینگی کے وضع کردہ پلان پر من و عن عملدرآمد کیا جائے، انسداد ڈینگی اقدامات میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے انسداد ڈینگی پلان کی تمام سرگرمیوں کو باقاعدگی سے مانیٹر کرنے اور شہر کے تمام ہسپتالوں اور لیبارٹریز سے ڈینگی کیسسز کے حوالے سے ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کردی۔محسن نقوی نے کہا کہ تمام لیبز اور پرائیویٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ رکھا جائے۔دوسری جانب چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے باونڈری ایریاز میں انسداد ڈینگی ورکنگ گروپ قائم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اورراولپنڈی انتظامیہ انسداد ڈینگی کیلئے ایک ٹیم کے طور پر کام کرے گی، اسلام آباد میں اب تک ڈینگی کے 9کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...