عمر ایوب نے بجٹ کو عوام پر قاتلانہ حملہ قرار دیدیا

0
93

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایک بار پھر بجٹ کو عوام پر قاتلانہ حملہ قرار دیدیا۔عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ روزو جو بجٹ پاس کروایا گیا یہ عوام پر قاتلانہ حملہ ہے، اب مہنگائی کا طوفان آئے گا، پارلیمنٹ میں بجٹ پر تقریر کی، میری بات کی کسی ممبر پارلیمنٹ نے تردید نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ محسن نقوی حکومت نے ساڑھے 4 سو ارب گندم درآمد کی اور اس پر بہت کمیشن بنایا گیا، کاشت کاروں نے اپنی فصل کوڑیوں کے داموں بیچی، اب برآمد کرنے کا عندیہ دیا جارہا ہے اور دوبارہ سے اس پر پیسہ بنایا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب نے کہا کہ امریکی حکومت نے الیکشن رپورٹ پر قراداد پیش کی، ساری دنیا انتخابات پر اعتراض کر رہی ہے، پی ٹی آئی کو اس کا مینڈیٹ واپس ملنا چاہیے۔پارٹی پوزیشن سے مستعفی ہونے پر انہوں نے کہا کہ بطور سیکریٹری جنرل انصاف نہیں کر سکا اس لیے استعفیٰ دیا۔