اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے تیراہ، ضلع خیبر اور لکی مروت میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن ر پاک فوج کے افسران و جوانوں کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم ملک کو دہشتگردی کی عفریت سے پاک کرنے کیلئے افواجِ پاکستان کے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں، بشمول خطرناک و انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جس پر پوری قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہے، پاکستان کے محافظوں کا ملک میں امن کے قیام کیلئے غیر متزلزل عزم لائقِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم ملک کو دہشت گردی کی عفریت سے پاک کرنے کیلئے افواجِ پاکستان کے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...