اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے کینیڈا کی ہائی کمشنر لیسلی اسکینلون نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور کینیڈا کے مابین دوطرفہ تعلقات، حکومت کے معاشی اقدامات سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق کینیڈا کی ہائی کمشنر نے وفاقی وزیر اطلاعات کو وزارت اطلاعات کے ساتھ ثقافت و قومی ورثہ کا اضافی قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دیرپا اور کثیر جہتی تعلقات ہیں، کینیڈا پاکستان کا مرکزی ترقیاتی شراکت دار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، معاشی تعلقات میں اضافہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔کینیڈین ہائی کمشنر نے حکومت پاکستان کے معاشی اقدامات کو سراہا
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...