لاہور(این این آئی) چمٹے کی منفرد دھنوں سے سننے والوں پر سحر طاری کرنے والے عظیم لوک گلوکار عالم لوہار کو مداحوں سے بچھڑے 45 برس بیت گئے ہیں۔معروف لوک گلوکار عالم لوہار یکم مارچ 1928ء کو گجرات کے ایک نواحی گاؤں میں پیدا ہوئے، کم عمری سے گلوکاری کا آغاز کیا، ان کے گائے پنجابی گیتوں کی خوشبو آج بھی جابجا بکھری ہوئی ہے، عالم لوہار کی خاص پہچان ان کا چمٹا تھا، انہوں نے چمٹے کو بطور میوزک انسٹرومنٹ استعمال کیا اور دنیا کو ایک نئے ساز سے متعارف کرایا، ان کی گائی ہوئی جگنی آج بھی لوک موسیقی کا حصہ ہے۔جگنی نے ایسی شہرت پائی کہ اس دور کی اردو اور پنجابی فلموں میں جگنی کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا، عالم لوہار نے ہیر وارث شاہ کو موسیقی کی 30 سے زائد اصناف میں گایا جو پنجاب کی مٹی میں خوشبو کی مانند رچ بس گیا، لوک موسیقی کا یہ عظیم گلوکار 3 جولائی 1979ء کو شامکے بھٹیاں کے قریب ٹریفک حادثے میں اس جہان فانی سے کوچ کر گیا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...