لاہور(این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عروہ حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی 100 روزہ کارکردگی پر تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔حال ہی میں اداکارہ عروہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کی کھل کر تعریف کی۔اپنے ویڈیو پیغام میں عروہ حسین کا کہنا تھا کہ خواتین کے تحفظ میں پنجاب کو آگے بڑھتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی، مریم نواز نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے پہلے 100 دنوں میں جو اقدامات اٹھائے وہ واقعی قابل تعریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے ویمن سیفٹی ایپ، ورچوئل ویمنز پولیس سٹیشنز، پبلک ٹرانسپورٹ، ویمن ہاسٹلز اور ای بسوں جیسے منصوبے خواتین کو بااختیار بنانے کی حقیقی عکاسی کرتے ہیں۔اداکارہ نے مریم نواز کو خدمت جاری رکھے رہنے کی تلقین کرتے ہوئے مزید کہا کہ عظیم کام جاری رکھیں سی ایم صاحبہ!
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...