لندن(این این آئی )برطانیہ کے عام انتخابات میں لیبر پارٹی کی جیت کے بعد ریچل ریوز کا بطور وزیرِ خزانہ نام سامنے آیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 45 سالہ ریچل ریوز برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر خزانہ ہوں گی۔غیرملکی خبررساں ادسارے کے مطابق وہ لندن میں پیدا ہوئی تھیں اور 14 سال کی عمر میں انہوں نے شطرنج کی چیمپئن شپ جیتی تھی۔ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد لندن اسکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔تعلیم مکمل کرنے کے بعد ریچل ریوز نے ایک لمبے عرصے تک بطور اکانومسٹ کام کیا اور بینکنگ سیکٹر میں بھی خدمات انجام دیں۔وہ پہلی مرتبہ 2010 میں لیبر پارٹی کی طرف سے پارلیمنٹ کی رکن بنیں، انہیں پارٹی نے فنانس ترجمان بھی مقرر کیا تھا۔ 2024 انتخابات میں ان کی انتخابی مہم کا مرکز اقتصادی ترقی اور مالیاتی معاملات کی بہتری تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ریچل ریوز کی بہن بھی لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ہیں۔