دوحہ ،قاہرہ(این این آئی)اسرائیلی ٹی وی کی طرف سے کرائے گئے ایک رائے عامہ کے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نصف سے زیادہ اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ نو ماہ سے جاری غزہ جنگ نیتن یاہو کے “سیاسی تحفظات” کی وجہ سے طول پکڑ رہی ہے۔اسرائیلی اخبار کے سروے کے مطابق 54 فیصد افراد نے کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اس کی وجہ نیتن یاہو کے سیاسی تحفظات ہیں۔ 34 فیصد کے مطابق آپریشنل وجوہات کی بنا پر جنگ ختم نہیں ہوسکی۔ 12 فیصد نے اس حوالے سے غیر یقینیت کا اظہار کیا۔جواب دہندگان میں سے 68 فیصد نے کہا کہ نیتن یاہو کا جنگ سے نمٹنے کا طریقہ “خراب تھا”۔ اس کے مقابلے میں 28 فیصد نے جنگ سے نمٹنے کے طریقے کو اچھا خیال کیا اور چار فیصد نے غیر یقینیت کا اظہار کیا۔ تل ابیب کل دو وفود دوحہ اور قاہرہ بھیجے گا تاکہ تبادلے کے معاہدے اور جنگ بندی سے متعلق رکاوٹوں پر بات چیت کی جا سکے۔اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاکہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز اس ہفتے کے آخر میں دوحہ جائیں گے تاکہ مذاکرات تیزی سے آگے بڑھیں۔ اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ مذاکرات کئی ہفتے جاری رہ سکتے ہیں۔اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خونریز حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ۔ حماس کے مطابق بے گھر ہونے والے لوگوں کے ایک سکول ہاس کو نشانہ بنایا گیا۔ غزہ کی پٹی میں جنگ اپنے دسویں مہینے میں داخل ہو رہی ہے۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن بہتر کرکے مربوط اقدامات اٹھانے...
مصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹرمصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اوور سیز پاکستانیز کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے سفارتخانوں کو ہدایات جاری...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں پاسپورٹ کے نظام سے متعلق اہم سوالات...
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور...
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس...
وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل...