برلن(این این آئی)ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے شام سے تعلقات کی بحالی کی طرف ایک اور قدم اگے بڑھنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی وقت اپنے شامی ہم منصب بشار الاسد کو ترکیہ کے دورے کی دعوت دے سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اقدام 2011 کے بعد ترکیہ اور شام کے درمیان تعلقات کے بحالی کی طرف بڑی پیش رفت ہو گی۔صدر ترکیہ نے کہا کہ برلن سے فضائی سفر کے دوران برلن میں رپورٹر سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی وقت شامی صدر کو دورے کی دعوت دے سکتے ہیں۔ایردوان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں روسی صدر پیوٹن سمیت کئی دوسرے رہنمائوں نے مشورہ دیا کہ بشارالاسد کے ساتھ ترکیہ میں ملاقات کروں۔ اب ہم اس مرحلے کے قریب پہنچ گئے ہیں کہ اسد کو دعوت دیں اور اسی جذبے کا اظہار کریں جس کا بشار الاسد نے کیا ہے۔ ترکیہ کے صدر کے یہ خیالات اس وقت سامنے آئے ہیں جب محض پچھلے ہفتے قبل ترکیہ میں شامی پناہ گزینوں کے خلاف رد عمل سامنے آیا اور ترک شہریوں نے شامی پناہ گزینوں کی ملکیتی عمارات اور املاک پر حملے کیے ۔ عمارتوں کے علاوہ گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن بہتر کرکے مربوط اقدامات اٹھانے...
مصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹرمصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اوور سیز پاکستانیز کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے سفارتخانوں کو ہدایات جاری...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں پاسپورٹ کے نظام سے متعلق اہم سوالات...
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور...
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس...
وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل...