لاہور ( این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی بار ملک کے 16ریجنز کے 104اضلاع میں فٹنس ٹیسٹ کرا نے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک بھرمیں جاری فٹنس ٹیسٹ میں 2300سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ یہ ٹیسٹ گراس روٹ لیول پر فٹنس کے کلچر کو شامل کرنے کے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے وژن کے مطابق کرائے جا رہے ہیں۔ ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ 2024-25کے لیے اسکواڈز کو جمع کرنے کے لیے اپریل اور مئی 2024میں ہونے والے چیلنج کپ کے بعد ہر ضلع کے 23کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ ہر ضلع میں یہ 23کھلاڑی متعلقہ ضلع اور علاقائی کوچز کی نگرانی میں سخت فٹنس اور اسٹرینتھ کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد کھلاڑیوں کو ان کے متعلقہ اضلاع میں 45روزہ کیمپ کے لیے بلایا جائے گا جس کے بعد ستمبر میں انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ ہوگا۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز عبداللہ خرم نیازی کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اس ڈومیسٹک سیزن میں ریجنل سطح کے بجائے ڈسٹرکٹ سطح پر فٹنس ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام یقینی طور پر کھلاڑیوں کو شروع سے ہی اپنی فٹنس کو ترجیح دینے پر مجبور کرے گا اور اس کے بعد یہ کلچر دوسرے ڈومیسٹک مقابلوں تک پھیلے گا۔ ٹورنامنٹ میں مزید فٹ کھلاڑیوں کی شرکت سے کرکٹ کا معیار بھی بلند ہوگا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...