لاہور ( این این آئی)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی ہدایت پر نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں سمر سپورٹس کیمپس 2024ء جاری ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سمر سپورٹس کیمپس 2024میں سوموار کے روز آرچری کیمپ میں 40سے زائد 5سے16سال کے بچوں کو کوچز نے تیراندازی کی ٹریننگ دی، کوچز محمد تیموراور شفقت نیازی نے بچوں کو تیر چلانے اور نشانہ باندھنے، ایرو کی پوزیشن کے بارے میں تربیت دی ہے، بچوں کو اس موقع پر نشانہ بازی کی مشقیں بھی کروائی گئیں، سٹیمنا بڑھانے کیلئے بچوں کو جسمانی ایکسرسائز بھی کروائی گئی، کیمپ میں بچوں کے درمیان تیزاندازی کے مقابلے بھی کروائے گئے، بچوں کے والدین نے صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر اور ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ سکولوں کی چھٹیوں میں سپورٹس بورڈپنجاب کی جانب سے سمر سپورٹس کیمپس 2024کا انعقاد سپورٹس کے فروغ کیلئے بہترین اقدام ہے اس سے ہماری سپورٹس ترقی کرے گی، نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گااور کیمپ میں کوچز بچوں کو بہترین تربیت دے رہے ہیں۔
مقبول خبریں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، کراچی انڈسٹریل پارک کے قیام کی...
اسلام آباد(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان سٹیل ملز کے مقام پر کراچی انڈسٹریل پارک کے قیام...
اسحاق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے(کل) ترکیہ روانہ ہوں گے
اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار(کل) ترکیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس...
پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے فعال کردار ادا کرتا رہے گا، فیلڈ مارشل...
واشنگٹن(این این آئی) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی اور تعاون پرمبنی سکیورٹی فریم ورک کے...
وزیراعظم نے پختونخوا میں تنازعات کے متبادل حل، جرگہ سسٹم کی بحالی کا جائزہ...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں تنازعات کے متبادل حل اور جرگہ سسٹم کی بحالی کا جائزہ لینے کے...
ایران دو ہفتوں میں جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے، ترجمان وائٹ ہاوس
تہران (این این آئی)ترجمان وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ ایران دو ہفتوں میں جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے اس کو صرف سپریم لیڈر...