ممبئی (این این آئی)بھارتی فلمساز رونی اسکرووالانے شاہ رخ خان کی 20 برس قبل سنیما اسکرین پر لگنے والی فلم کو دوبارہ ریلیز کرنے کا مستحق قرار دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رونی اسکرووالا نے 2004ء میں آشوتوش گواریکر کی ہدایت کاری اور شاہ رخ خان کی شاندار پرفارمنس پر مبنی فلم ‘سودیس’ کی تعریف کی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی سدابہار اور متاثر کن ہے، فلم لکشیا اور راک اسٹار کی دوبارہ ریلیز کے بعد شائقین سودیس کی ری ریلیز کی توقع رکھتے ہیں۔ایک انٹرویو میں رونی اسکرووالا نے کہا کہ سودیس اپنے وقت سے بہت آگے کی فلم تھی، وہ دوبارہ ریلیز کی مستحق ہے۔بھارتی فلمساز نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان کی اس فلم نے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا، ہم نے اْس وقت ایک فائونڈیشن بنائی تھی، جس کا نام فلم کی ریلیز کے بعد سودیس فائونڈیشن کردیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ فلم میں شاہ رخ خان نے ناسا کے سائنسدان کا کردار نبھایا ہے، جو دیہی ہندوستان میں واپس آکر بجلی کا مسئلہ حل کرتا ہے، یہ کہانی آج کے نوجوان کو جوڑ سکتی ہے، جو باہر تعلیم کیلیے جاتے ہیں اور واپس وطن آنا چاہتے ہیں، یہ قوم کے جذبے اور مزاج کی نمائندہ ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...