پنجاب میں 10سے 15جولائی تک مون سون بارشوں کا الرٹ جاری

0
83

لاہور( این این آئی)پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں 10سے 15جولائی تک مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق بارہ سے چودہ جولائی جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھرسکتے ہیں،اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظربڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اورپیشگی انتظامات مکمل کریں۔طوفان سے بجلی کے کھمبوں اور سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کوالرٹ جاری کردیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔محکمہ آبپاشی،مواصلات،صحت،لائیواسٹاک،لوکل گورنمنٹ تمام کمشنرز اور ڈی سیز کوالرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہے جبکہ ریسکیو،واسا،پنجاب پولیس اورسول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال بارے الرٹ جاری کردیا گیا۔