فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر49فیصد کی کمی ریکارڈ

0
170

لاہور( این این آئی)ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر49فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ۔اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024میں ملک میں 1.04ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جومالی سال 2023کے مقابلہ میں 49فیصد کم ہے۔مالی سال 2023میں ملک میں 2.06ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی، جون 2024میں ملک میں 0.11ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال جون کے مقابلہ میں چھ فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جون میں ملک میں 0.11ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔مئی کے مقابلہ میں جون میں فرنس آئل کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر54فیصد کا اضافہ ہوا، مئی میں ملک میں 0.07ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی جو جون میں بڑھ کر0.11ملین ٹن ہوگئی۔