اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا وائرس سے ایک روز میں ریکارڈ 105 مریض چل بسے ، مزید 2731 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 28 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2731 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ 105 ریکارڈ اموات بھی ہوئیں۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد9 ہزار10ہوگئی ہے ، مجموعی کیسز 4 لاکھ 45977 تک جا پہنچے ہیں جن میں ایکٹو کیسز کی تعداد 48ہزار369 ہے۔این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئیں جن کی تعداد 58 ہے ، دوسرے نمبر پر پنجاب میں 30، کے پی 12، اسلام آباد 2، بلوچستان ایک اور آزاد کشمیر 2 اموات ہوئیں۔این سی او سی کے مطابق اب تک 3 لاکھ 88598 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...