لاہور(این این آئی) تین باربہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے والی ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم انتقال کرگئیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم 80 سال کی عمرمیں انتقال کرگئیں۔ انہیں برین ہیمبرج ہونے پرنجی اسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکیں۔ فردوس بیگم نے پسماندگان میں دوبیٹے اورایک بیٹی چھوڑی ہے۔فردوس بیگم نے فنی سفر1963ء میں فلم فانوس سے کیا۔ 1965 میں ریلیزہونے والی ملنگی کامیاب ہوئی اورفردوس سپراسٹاربن گئیں۔ فلم اسٹار اکمل کے ساتھ جوڑی ہٹ ہوئی تو دونوں نے شادی کرلی۔ اکمل نے گلبرگ کے علاقے میں مارکیٹ خرید کراس کا نام فردوس مارکیٹ رکھا جوآج بھی بہت مقبول ہے۔1970ء میں فلم ہیر رانجھا نے فردوس کو سپراسٹار بنا دیا۔ ہیررانجھا میں فردوس کی اداکاری، ڈائیلاگ ڈلیوری اوررقص کو بہت سراہا گیا۔ فردوس کی جوڑی اکمل ، سدھیر، یوسف خان اوراعجاز درانی کے ساتھ مقبول رہی۔ فردوس کی فلمسازشیخ نذیرحسین سے دوسری شادی کی۔فردوس بیگم نے 1976ء میں فلم انڈسٹری کو خیرباد کہا لیکن پھر 1984ء میں دوبارہ سلوراسکرین پر جلوہ گر ہوئیں۔ فردوس نے اپنے فنی سفر کے دوران 170 فلموں میں کام کیا۔ فردوس نے اردو، پنجابی اورپشتو زبان کی فلموں میں کام کیا جنہیں تین بار بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...