صوابی (این این آئی)خیبر پختوں خوا کے ضلع صوابی کے علاقے زیدہ سٹی میں بہن کی منگنی پر ناخوش بھائی کی فائرنگ سے 3 بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔صوابی پولیس کے مطابق بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار کر ملزم فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 3 مقتول بہنوں کی عمریں 18 سے 24 سال کے درمیان تھیں، 1 بہن کی منگنی پر ملزم نوشاد ولد عبدالحلیم ناخوش تھا۔پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول بہنوں کی والدہ انتقال کر چکی ہیں، جبکہ والد ساتھ میں رہتے ہیں، مقتول بہنوں کا 1 بھائی دبئی میں بھی مقیم ہے۔صوابی پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ فائرنگ کے وقت گھر میں موجود مزید 2 بہنوں نے چھپ کر اپنی جانیں بچائیں۔مقتول خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے باچا خان اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔پولیس نے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...