لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون جسٹس عالیہ نیلم نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس عالیہ نیلم کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس لاہور میں ہوئی ، تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے جسٹس عالیہ نیلم سے عہدے کا حلف لیا۔گورنر ہائوس میں حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز، وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ،آئی جی پنجاب ، لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس سید شہباز رضوی، جسٹس شہرام سرور سمیت اعلی سرکاری اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب کے بعد چیف جسٹس عالیہ نیلم اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ملاقات ہوئی ۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے جسٹس عالیہ نیلم کو پہلی خاتون چیف جسٹس کا حلف لینے پر مبارکباد، نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خاتون وزیر اعلی اور خاتون چیف جسٹس پنجاب کا منفرد اعزازہے۔ نئی چیف جسٹس لاہور جسٹس عالیہ نیلم کا لاہور ہائیکورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ججز کی جانب سے جسٹس عالیہ نیلم کو پھول پیش کئے گئے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم سے تمام ججز نے ملاقات کی ، تمام ججز نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم کااظہار کیا ، چیف جسٹس عالیہ نیلم کچھ دیر بعد کورٹ روم نمبر ون میں کیسز کی سماعت کریں گی۔جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون اور 53ویں چیف جسٹس بن گئی ہیں، جسٹس عالیہ نیلم 1966ء راولپنڈی میں پیدا ہوئیں ، انہوں نے 1995ء میں پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔1996ء میں جسٹس عالیہ نیلم بطور وکیل رجسٹرڈ ہوئیں، 1998ء میں جسٹس عالیہ نیلم ہائیکورٹ کی وکیل بنیں، جسٹس عالیہ نیلم نے قانون کے ڈپلومے بھی حاصل کر رکھے ہیں۔2008ء میں جسٹس عالیہ نیلم سپریم کورٹ کی وکیل بنیں جبکہ 2013ء میں جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی ایڈہاک جج کے طور پر تعینات ہوئیں۔2015ء میں جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی مستقل جج بن گئیں، جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں متفقہ طور پر جسٹس عالیہ نیلم کو لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی گئی تھی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...