ممبئی(این این آئی) کروڑوں کی منی لانڈرنگ میں گرفتار سکیش چندر شیکھر نے جیکولین فرنینڈس کی سالگرہ پر 100 آئی فون تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔بھارتی اداکارہ کی سالگرہ 11 اگست کو ہے اور سکیش چندرشیکھر کا جیل سے اداکارہ کو لکھا گیا خط سامنے آیا ہے۔سکیش نے اداکارہ سے ایک بار پھر محبت کا اعتراف کرتے ہوئے جیکولین کے گانے یمی یمی کو سپورٹ کرنے والے ان کے 100 مداحوں کو آئی فون 15 پرو دینے کا اعلان کیا ہے۔ملزم نے کے خط میں یہ بھی لکھا کہ وہ تمام بے بنیاد الزامات سے باہر نکلنے کے منتظر ہیں اور وہ اداکارہ کے دکھوں کا مداوا کریں گے۔جیکولین فرنینڈس نے سکیش چندر شیکھر کے پیغامات روکنے کے لیے درخواست دائر کی ہوئی ہے تاہم اس کے باوجود خطوط کا سلسلہ جاری ہے۔
مقبول خبریں
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم کی ہدایت پر عید الفطر کے موقع...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر عیدالفطر کے موقع پر...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے وفد کے...
مکہ مکرمہ(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور ملکی سلامتی...
پاکستان ریلوے کا عید پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
لاہور(این این آئی)پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان ریلوے نے...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان کے موقع پر روٹ پلان تشکیل دے...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دے دیا...
رمضان میں 85 ویں یومِ پاکستان پریڈ(کل)ہوگی’ انتظامات شروع
اسلام آباد(این این آئی)رمضان المبارک میں 85 ویں یوم پاکستان پریڈ کے انتظامات کا آغاز ہوگیا، پریڈ 23 مارچ کو ایوان صدر میں منعقد...