کراچی’پشاور،لاہور (این این آئی)فلور ملز ایسوسی ایشن کی ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک گیر ہڑتال جمعہ کو بھی کراچی سمیت ملک بھر میں جاری رہی ، جس کے باعث ملک بھر میں آٹے کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق آٹے کی ملوں اور چکیوں پر تالے پڑگئے، ملک میں آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا، خیبرپختونخوا میں 300 سے زائد فلور ملز بند ہیں۔چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا محمد اقبال کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ میں حکومت نے فلور ملز انڈسٹریز پر ظالمانہ ٹیکس عائد کئے ہیں، مزید کہا کہ ٹیکسزکا بوجھ براہ راست عوام پرپڑے گا اور ودہولڈنگ ٹیکس سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی ہے، یہ بوجھ فلور ملز انڈسٹری کے ساتھ عام عوام کو اٹھانا پڑے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا تھا کہ ملک بھر کی فلور ملز سے آج سے آٹے کی سپلائی مارکیٹ میں نہیں ہوگی، حکومت کے آٹے پر ٹیکس کے نفاذ سے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے تک اضافہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا تھا کہ غریب آدمی کے لیے آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو تک اضافہ نا قابل برداشت ہو گا، حکومت فوری طور پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ واپس لے۔پشاورمیں فلور ملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر محمد نعیم بٹ کے مطابق پنجاب سے گندم لانے کے لیے پرمٹ کا اجرا کرکے چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں، جہاں بھاری رشوت وصول کرکے چھوڑا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت آٹے پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرے۔ اس صورتحال سے عام عوام کو سب سے زیادہ سستے آٹے کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔ بجلی کے بلوں پر ایم ڈی آئی کی بڑھی ہوئی شرح کو واپس لیا جائے۔ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوں گے، فلور ملز بند رہیں گی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...