جنید ممبئی میں سفر کیلئے کار نہیں لینا چاہتا بلکہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیتا ہے،عامر خان

0
78

ممبئی (این این آئی) بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہیں اور کار نہیں استعمال کرتے، اس پر عامر خان کا بیان سامنے آیا ہے۔ایک تازہ انٹرویو میں عامر خان نے بتایا کہ جنید ممبئی میں سفر کیلئے کار نہیں لینا چاہتا بلکہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیتا ہے۔جنید خان کا کہنا تھا کہ ممبئی میں رکشے پر گھومنا آسان ہوتا ہے اور پارکنگ کی فکر بھی نہیں ہوتی۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی فیملی کی مکمل سپورٹ حاصل ہے اور کوئی دباؤ نہیں ہے اور وہ اپنا مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ جنید خان نے اپنا بالی وڈ ڈیبیو فلم ‘مہاراج’ سے کیا ہے جس کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا ہے۔