اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے،دنیا کو ہماری کہانی بتانا لازمی ہے، ہمارا قصہ سچ پر مبنی ہے،بد قسمتی سے بھارت حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے،بھارت میں انتہا پسند حکومت کے عزائم سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے ہندوتوا کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو ہماری کہانی بتانا لازمی ہے، ہمارا قصہ سچ پر مبنی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی ہونے کی حیثیت سے جانتا ہوں کہ بھارت نے کبھی پاکستان کو قبول نہیں کیا، مودی نے اپنا اصل چہرہ دنیا کو دکھایا ہے، مودی نے دنیا کو بتایا کہ ہندوستان جمہوری نہیں فاشسٹ ملک ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ دنیا کو ہندوستان کا اصل چہرہ دکھانا لازمی ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں؟وفاقی وزیر نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے، بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے۔انہوں نے کہ پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے بھارت جھوٹ، بہتان اور الزام تراشی کا سہارا لیتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں انتہا پسند حکومت کے عزائم سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔
مقبول خبریں
فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمران خان کا ریکارڈ برابر...
لاہور(این این آئی)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔ محمد عباس فرسٹ کلاس...
بھارت کو شکست دیکر ٹیسٹ سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے’ ٹراوس ہیڈ
پرتھ(این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹراوس ہیڈ نے کہا ہے کہ مہمان بھارتی ٹیم کو پہلے...
فردوس جمال کے بیٹے کی یوٹیوبرز کو آخری وارننگ
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے بازل فردوس نے یوٹیوبرز کو خبردار کر دیا۔فردوس جمال آج کل اپنی...
سید نور کے چٹکلوں نے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں اداکار جاوید شیخ، شان شاہد اور میرا گرل...
سلمان خان نے والد کی پہلی موٹر سائیکل کی جھلک دکھا دی
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان نے اپنے والد سلیم خان کی پہلی موٹر سائیکل کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔سلمان خان...