حالات بہتر ہوتے ہی تعلیمی ادارے کھول دئیے جائینگے،وزیر تعلیم

0
282

لاہور( این این آئی )وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ بچے گھروں میں رہ کر محفوظ ہیں، حالات بہتر ہوتے ہی تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے۔تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دینے کا فیصلہ درست تھا کیونکہ ہم بچوں کی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے تھے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، بچوں کی جانیں عزیز ہیں، حالات جیسے ہی بہتر ہوجائیں تعلیمی ادارے بھی کھل جائیں گے۔