لندن لاہور(این این آئی)انسانی حقوق کی علمبردار اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اب تک غزہ میں 80 فیصد تعلیمی ادارے تباہ کر دیئے گئے ہیں، غزہ کے بچے بنیادی سہولیات سے محروم اور انتہائی مشکل زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، غزہ کے بچے، بچیاں بھی بہتر زندگی اور تعلیم کا حق رکھتے ہیں۔ ملالہ یوسفزئی کا افغانستان میں خواتین کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب مزید انتظار نہیں کیا جا سکتا، افغان لڑکیوں کے حقوق کیلئے عالمی رہنماوں کو آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ افغان لڑکیوں کو آج بھی بنیادی تعلیم سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
مقبول خبریں
کراچی میں عملے کو لے جانے والے قافلے پر حملہ کیا گیا’ چینی سفارتخانہ
اسلام آباد(این این آئی) چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ کراچی میں چینی عملے کو لے جانے والے قافلے پر ایئرپورٹ کے قریب حملہ...
اسلام آباد’ا ہم مقامات پر پولیس و رینجرز تاحال موجود، ریڈزون میں پاک فوج...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت کے اہم مقامات پر پولیس اور رینجرز تاحال موجود ہیں جب کہ ریڈ زون میں پاک فوج...
آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد فلسطینی عوام کیساتھ ہماری مستقل حمایت کا اظہارہے، شیری...
اسلام آباد(این این آئی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کاکہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان میں...
عالمی برادری فلسطین میں دیرپا امن کیلئے سازگار ماحول کو فروغ دے ، یوسف...
اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین میں دیرپا امن کے لیے سازگار ماحول...
اسرائیلی ظلم کے شکار فلسطینیوں کی مدد جاری رکھیں گےٕ، وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیلی ظلم و جبر کے شکار فلسطینی بہن بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی...