لاہور(این این آئی)پنجاب میں پاکستان کا پہلا کینسر رجسٹری (ڈیٹا بینک) قائم کرنے پر اتفاق ہوگیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے پنک ربن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بانی ڈاکٹر عمر آفتاب نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں پاکستان کا پہلا کینسر رجسٹری(ڈیٹا بینک) قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے دوران بریسٹ کینسر کی تشخیص کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکر کی ٹریننگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا، پنجاب میں فی میل سٹاف کے لئے میمو گراف کے ٹیسٹ کی سہولت لازم کرنے پر بھی غور ہوا جبکہ نوازشریف کینسر ہسپتال میں بریسٹ کینسر بلاک بنانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔دوران بریفنگ بتایا گیا کہ میموگراف مشین کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کو ایپ بنانے کا ٹاسک دیا جائے گا، پاکستان کے پہلے سرکاری نوازشریف کینسر ہسپتال کے بریسٹ کینسر بلاک میں تمام سٹاف خواتین پر مشتمل ہوگا، کینسر کے مریضوں کا مستند ڈیٹا میسر ہونے سے علاج کی سہولتیں فراہم کرنے میں آسانی ہوگی۔بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ دنیا بھر میں بریسٹ کینسر 55 سال اور پاکستان میں 35 سال کی عمر میں ہو رہا ہے، پنجاب بھر میں متعین لیڈی ہیلتھ وزیٹر بریسٹ کینسر کلینک تشخیص کر سکیں گی، اکتوبر میں پنک ربن مہم وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں شروع ہوگی۔اس موقع پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور دیگر بھی موجود تھے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...