شاہد خاقان عباسی نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش

0
308

راولپنڈی (این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی کی تعیناتی کے کیس میں نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے اور متعلقہ ریکارڈ پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ تعیناتی طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق نیب نے منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی کی تعیناتی کے کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان کو طلب کیا بدھ کو سابق وزیر اعظم نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے اور نیب ٹیم کے سوالوں کے جواب دیئے ،