ہرارے(این این آئی)زمبابوے اور بھارت کی مردوں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ (کل) ہفتہ کو ہرارے سپورٹس کلب، ہرارے میں کھیلا جائے گا،بھارتی ٹیم کو میزبان زمبابوے کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1ـ2 کی برتری حاصل ہے۔زمبابوے کی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت کو 13 رنز سے شکست دی تھی جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے میزبان زمبابوے کی ٹیم کو 100 رنز سے شکست دے کر مقابلہ 1ـ1 سے برابر کر دیا،تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارتی ٹیم نے زمبابوے کو 23 رنز سے شکست دے کر 1ـ2 کی برتری حاصل کرلی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنے دورہ زمبابوے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلنا ہے جس کے تین میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ زمبابوے اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کے تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب، ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔بھارتی ٹیم کو شبمن گل لیڈ کریں گے جبکہ زمبابوے کی ٹیم کی قیادت سکندر رضا کریں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ (کل )ہفتے کو کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...