بیجنگ (این این آئی)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے نیدرلینڈز کے نئے وزیر خارجہ فیلڈکان سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔جمعہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین اور نیدرلینڈز کے درمیان کھلی اور عملی جامع تعاون پر مبنی شراکت داری کی مستحکم ترقی سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں اور اس شراکت داری نے خطے اور دنیا کی پرامن ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نیدرلینڈز کی نئی حکومت کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے، ہمہ جہت امور پر بات چیت کرنے اور باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین عالمی پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے کے لیے نیدرلینڈز کے ساتھ تعاون کو مضبوط کر نے کا خواہاں ہے۔چینی وزیر خا رجہ وانگ ای نے کہا کہ حال ہی میں منعقدہ نیٹو واشنگٹن سربراہی اجلاس میں چین پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے جنہیں چین کبھی قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کو ایشیا پیسیفک کے معاملات اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے اور چین کے جائز حقوق اور مفادات کو چیلنج نہیں کرنا چاہیے۔نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ فیلڈکان نے کہا کہ چین ایشیا میں نیدرلینڈز کا اہم اقتصادی اور تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں فریقوں کو دوطرفہ اور کثیر الجہتی مسائل پر باہمی فائدہ مند تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ اور چین کے درمیان کچھ معاملات میں اختلافات کو دونوں فریقوں کے درمیان تعاون میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو اپنے رکن ممالک کی سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور ہمیشہ ایک دفاعی ادارہ رہے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...