بیجنگ(این این آئی) چین کے صدر شی جن پھنگ سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے سرکاری دورے پر موجود جزائر سولومن کے وزیر اعظم جیرمیا منیلے نے ملاقات کی۔جمعہ کے روز اس موقع پرشی جن پھنگ نے کہا کہ چین جزائر سولومن کو ایک اچھا دوست، اچھا شراکت دار اور اچھا بھائی سمجھتا ہے اور جزائر سولومن کی اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن رہنے اور قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ میں حمایت کرتا ہے۔ چین جزائر سولومن کے ساتھ اسٹریٹجک مواصلات کو مضبوط بنانے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کے تحفظ میں ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرنے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور جزائر سولومن کی ترقیاتی حکمت عملیوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے، دیہی ترقی، طبی خدمات، بنیادی ڈھانچے، پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے ردعمل میں تعاون کو گہرا کرنے اور فریقین کے مفاد میں نئے دور میں چین جزائر سولومن ہم نصیب سماج کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے ہمیشہ امن کی آزاد خارجہ پالیسی پر عمل کیا ہے اور تمام ممالک کی برابری کی وکالت کرتا ہے، چاہے وہ بڑا ہو یا چھوٹا، مضبوط ہو یا کمزور، امیر ہو یا غریب۔ چین جزائر سولومن کی ترقی، اقوام متحدہ اور بحرالکاہل جزائر فورم جیسے کثیر الجہتی اداروں میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق امداد کی فراہمی جاری رکھنے کے لئے تیار ہے۔جیرمیا منیلے نے کہا کہ وہ چین کی ترقی میں حاصل شدہ زبردست کامیابیوں کو سراہتے ہیں اور چین نے ترقی پذیر ممالک کے لئے ایک مثال قائم کی ہے۔ جزائر سولومن ایک چین کے اصول پر سختی سے کاربند ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...