بیجنگ (این این آئی)چائنا میڈیا گروپ نے پیرس اولمپک گیمز کی کوریج ٹیم کی روانگی کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ سی پی سی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور سی ایم جی کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے خطاب کیا۔جمعہ کے روز شین ہائی شیونگ نے کہا کہ پیرس اولمپکس چینی کھلاڑیوں کے جذبے کو ظاہر کرنے اور چینی کھیلوں کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم دریچہ ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کو دنیا کے فرسٹ کلاس نئے مین اسٹریم میڈیا کے طور پر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، اولمپک کھیلوں پر نشریات اور کوریج میں اچھا کام کرنا چاہئے، اور چینی کھیلوں کے جذبے اور اولمپک جذبے کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھانا چاہیے۔واضح رہے کہ 33 ویں گرمائی اولمپک گیمز پیرس، فرانس میں 26 جولائی سے 11 اگست، 2024 تک منعقد ہوں گے. پیرس اولمپک گیمز کے سب سے زیادہ نشریاتی منصوبوں کے لئے بولی جیتنے والے بین الاقوامی میڈیا کے طور پر ، چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے دو ہزار افراد پر مشتمل کوریج ٹیم ٹیبل ٹینس ، بیڈمنٹن ، راک کلائمبنگ اور جمناسٹک کے چار بڑے مقابلوں کے لئے بین الاقوامی پبلک سگنلز کی تیاری کے لئے پروڈکشن ، براڈکاسٹنگ اور ٹیکنیکل سروس فراہم کرے گی جس کا پیمانہ ایک تاریخی ریکارڈ سطح پر پہنچ جائے گا۔
مقبول خبریں
اختلاف راے کی آڑ میں امن کو سبوتاژ کرنا قابل مذمت ہے’ مریم نواز...
لاہور( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ امن بہت بڑی نعمت ہے، بدامنی زوال لاتی ہے، امن کی...
بلاول بھٹو زرداری 36 سال کے ہو گئے’ بہنوں اور جیالوں کی مبارکباد
کراچی(این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے صاحبزادے، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، 37 ویں سابق وزیرِ خارجہ، بلاول بھٹو زرداری آج 36...
پریکٹس اینڈ پروسیجرآرڈینینس منظور ہوتے ہی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(این این آئی)وزیراعظم، وفاقی کابینہ کی منظوری اور صدر مملکت کی جانب سے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجرآرڈیننس پر دستخط ہونے کے ساتھ...
پارلیمان کا قانون سازی کا اختیار آئین میں دی گئی حدود کے تابع ہے،...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے جسٹس منظور علی شاہ کے تحریر کردہ ایک فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کا قانون سازی...
اختلافات ختم کرکے امن کیلئے مشترکہ حکمت عملی ضرورت ہے، وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امن کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام جنگ اور...