کراچی(این این آئی)ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل یشما گل نے قومی کھلاڑیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹر بابر اعظم سے اگر دوستی ہو جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ایک انٹرویومیںاداکارہ یشما گل نے کہاکہ مجھے بابر اعظم پسند ہیں کیوں کہ وہ عالمی سطح پر ناصرف پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں بلکہ وہ دنیا کے بہترین بلے باز بھی ہیں۔یشما گل نے بابراعظم کی کارکردگی کو بھی سراہا اور سابق کپتان کی کامیابی کو پاکستان کی کامیابی قرار دیا۔کرکٹرز کی جانب سے اداکارائوں کو موصول ہونے والے میسیجز سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ مجھے کسی اداکارہ نے آج تک نہیں بتایا کہ اِنہیں کوئی کرکٹر میسیجز کرتا ہے،مجھے خود بھی آج تک کسی کرکٹر کا کوئی میسج نہیں آیا ہے اور نہ ہی میں نے کبھی کسی کرکٹر کو کوئی میسج بھیجا ہے۔اداکارہ نے کہاکہ میری آج تک نہ کسی کرکٹر سے بات چیت ہوئی ہے اور نہ ہی میں کسی کرکٹر سے ملی ہوں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے دوستی سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہاکہ کرکٹرز سے دوستی ہوسکتی ہے، کرکٹرز سے کیوں نہیں دوستی کی جا سکتی، وہ اتنے اچھے اور باصلاحیت ہیں اور ہمارے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔اداکارہ یشما گل نے میزبان کی جانب سے بابر اعظم سے دوستی سے متعلق سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ قومی کرکٹر سے دوستی کرنا نہیں چاہتیں لیکن اگر ان (بابر اعظم)سے دوستی ہوجائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...