ریاض (این این آئی)سعودی عرب ‘ای اولمپکس اسپورٹس گیمز 2025ئ’ کی میزبانی کرے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب ای اولمپکس اسپورٹس گیمز کی 2025ء میں میزبانی کرے گا۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ 12 برس پر مشتمل پارٹنر شپ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے پاس اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ای اسپورٹس کے شعبے میں بہت مہارت ہے۔دوسری جانب سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب آئی او سی کے ساتھ شراکت داری اور بین الاقوامی کھیلوں کے لیے ایک مکمل طور پر نئے دور کا خیرمقدم کرنے کے لیے پُرجوش ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اولمپک گیمز میں حصہ لینا کسی بھی کھلاڑی کے لیے بڑے اعزازات کی بات ہوتی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...