لاہور(این این آئی)فاسٹ بولر نسیم شاہ کو دی ہنڈرڈ کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نسیم شاہ کا معاوضہ پاکستانی روپے میں لگ بھگ ساڑھے چار کروڑ روپے بنتا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر کو ورک لوڈ منیجمنٹ کے تحت این او سی جاری نہیں کیا، نسیم شاہ نے این او سی کے لیے درخواست دی تھی جس کے جائزے کے بعد فیصلہ کیا گیا۔نسیم شاہ گزشتہ سال فٹنس مسائل سے دو چار ہوئے تھے اور اب پاکستان ٹیم کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اہم میچز ہیں۔ذرائع کے مطابق تینوں فارمیٹ کے فاسٹ بولر کو احتیاطی تدابیر کے طور پر این او سی جاری نہیں ہوا اور اس حوالے سے نسیم شاہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نسیم شاہ کا دی ہنڈرڈ میں برمنگھم فونکس کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا، وہ ایک لاکھ 25 ہزار پاؤنڈز کی مہنگی ترین کیٹگری میں شامل تھے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...