کراچی، لاہور،پشاور(این این آئی)ملک بھر میں آٹا ملز مالکان کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہوچکی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹوں کو آٹے کی ترسیل بند ہونے سے قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا ہے۔مقامی مارکیٹوںمیں ذخیرہ اندوز بھی فائدہ اٹھانے لگے، من مانی قیمتیں وصول کرنا شروع کر دیا۔ملز مالکان نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف مطالبات تسلیم کیے جانے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جس سے آٹے کی ملز میں تالے لگ گئے اور کام بند ہوگیا ہے، کام بند ہونے کی وجہ سے مقامی مارکیٹوں کو آٹے کی ترسیل بند ہونے سے قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔اس حوالے سے آٹا ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اب تک ان سے حکومت نے کوئی رابطہ کیا ہے۔دوسری جانب ملک کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں تمام فلور ملز بند ہیں،گندم کی پسائی بند ہونے سے مارکیٹ میں آٹا سپلائی رک گئی ہے، کوئٹہ شہر کی تمام فلور ملز سے آٹے کی پسائی اور سپلائی معطل ہونے کے بعد آٹے کی قیمتوں 200 سے 1000 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔ ادھر فلور ملز کے ہڑتال کے اثرات کھانے پینے کے ہوٹلوں اور تندور والوں پر بھی پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔تندور مالکان کا کہنا ہے کہ پہلے سے مہنگائی مزدوری،گیس اور بجلی کے بلوں کی وجہ سے پریشان ہیں، اب آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے ان کا کاروبار اور متاثر ہو کر رہ گیا ہے، ایسے میں روٹی کی قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہیں۔ادھر چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ آٹا ملز مالکان کی سیلز دستاویزی ہو جائے گی جس کی وجہ سے ان میں ڈر اور خوف ہے، آٹا مل والے اربوں کماتے ہیں اسی لیے ان پر ٹیکس بڑھایا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...