اسلام آباد(این این آئی)مریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزارت داخلہ میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، سیکیورٹی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں امریکی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں وزارت داخلہ بھرپور معاونت کرے گی، حالیہ دورہ نیویارک میں اسلام آباد پولیس اور نیویارک پولیس کے درمیان تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی، اسلام آباد پولیس کا وفد جلد نیویارک کا دورہ کرے گا، اسلام آباد پولیس کے افسران کو نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ سے ٹریننگ کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقیم تمام اقلیتوں کو آئین پاکستان کے تحت مساوی حقوق حاصل ہیں، اقلیتوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، اس ضمن میں ہرممکن اقدامات کریں گے، جڑانوالا سانحے کے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے قانوں کے سامنے پیش کیا گیا۔وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد کامیاب رہا، بہترین انتظامات کیے گئے، امریکا بین الاقوامی کرکٹ کی نئی منزل بنا ہے، پاکستان، امریکا اور کینیڈا کی سہ ملکی سیریز، امریکا اور کینیڈا میں ایک کرکٹ لیگ کے انعقاد پر کام کر رہے ہیں۔امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ شائقین کی بڑی تعداد دلچسپ اور سنسنی خیز میچوں سے محظوظ ہوئی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...