ابوجہ(این این آئی) نائجیریا میں اسکول کی عمارت گرنے سے 16 طلبا سمیت 22 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وسطی نائجیریا میں پلییٹو اسٹیٹ میں اسکول کی عمارت گرنے سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ عمارت منہدم ہونے کے وقت اسکول میں صبح کی شفٹ جاری تھی۔حکام کا کہنا تھا کہ 100 سے زائد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اسکول کی عمارت گرنے سے 22 افراد ہلاک ہوئے جس میں 16 طلبا بھی شامل ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر بچوں کی عمریں 15 سال یا اس سے کم ہیں۔رپورٹس کے مطابق اسکول کی عمارت کے ملبے تلے 154 بچے دبے ہوئے ہیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ 132 بچوں کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا گیا ہے۔جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...